اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ڈاکٹروں اور نرسوں کے احتجاج کا معاملہ، پنجاب میں دفعہ 144 نافذ

21 Jun 2024
21 Jun 2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے ڈاکٹروں اور نرسوں کے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے صوبہ بھر میں 7 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی۔

 سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

دفعہ 144 کے تحت پنجاب بھر میں کسی بھی قسم کا جلسہ، جلوس اور ریلی نکالنے پر مکمل پابندی ہوگی، دفعہ 144 کے تحت دھرنا دینے، احتجاج کرنے اور مظاہروں سمیت گروپ کی شکل میں کھڑے ہونے پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے دفعہ 144 کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1989 کے تحت لگائی ہے، پابندی سکیورٹی تھریٹ کو مد نظررکھتے ہوئے لگائی گئی، تمام اضلاع کی انتظامیہ کو سختی سے اس پر عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ساہیوال میں ڈاکٹرز  کی گرفتاری کے خلاف لاہور سمیت صوبہ بھر کے ڈاکٹرز سراپا احتجاج ہیں، ڈاکٹرز نے ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں کام چھوڑ رکھا ہے، ڈاکٹروں کے احتجاج کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles