20 Jun 2024
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سکیورٹی سپر ویژن پر تعینات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو تبدیل کر دیا گیا۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو اڈیالہ جیل محمد اکرم کو تبدیل کردیا گیا، محمد اکرم کو فوری طور پر عہدے کا چارج چھوڑ کر محکمہ جیل خانہ جات لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل طاہر صدیق شاہ کو محمد اکرم کی جگہ اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں، جیل افسروں کے تبادلوں اور تقرر کا نوٹیفکیشن ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے جاری کر دیا۔