20 Jun 2024
(لاہور نیوز) شہر میں نامعلوم لاشیں ملنے کا سلسلہ نہ تھم سکا، دو مختلف مقامات سے دو نامعلوم لاشیں برآمد ہوئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایک لاش گنگارام ہسپتال اور دوسری مزنگ چونگی کے قریب سے برآمد ہوئی، گنگارام ہسپتال کے قریب سے 50 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی، متوفی کے پاس شناختی دستاویزات نہ ہونے پر شناخت نہیں ہو سکی۔
مزنگ چونگی کے قریب سے بھی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی، متوفی کی بھی شناخت نہیں ہو سکی، دونوں متوفیان کی موت کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں، دونوں کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔