اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 301.48 قیمت فروخت : 302.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 355.13 قیمت فروخت : 355.76
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.34 قیمت فروخت : 187.68
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.35 قیمت فروخت : 204.72
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.45 قیمت فروخت : 910.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246000 دس گرام : 210900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225498 دس گرام : 193324
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3173 دس گرام : 2723
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز کی ہدایت پرفری وائی فائی سروس کے دائرہ کار میں توسیع

20 Jun 2024
20 Jun 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر "فری وائی فائی" سروس کے دائرہ کار میں توسیع کردی گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہورکے مزید 100 مقامات پر"سی ایم مریم نواز فری وائی فائی" سروسز شروع کردی گئیں، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے "سی ایم مریم نواز فری وائی فائی" کو 100 سے بڑھا کر 200 مقامات پر فعال کر دیا۔

مانگا منڈی، ملتان روڈ، بند روڈ، چوہنگ، شاہ پور کانجراں، سندر، ویلنشیا،مراکہ اور دیگر علاقوں میں فری وائی فائی سروس شروع کردی گئی جس کے ذریعے  کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پولیس اور اہلخانہ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

مفت انٹرنیٹ کی سہولت سے ویمن سیفٹی ایپ، پنجاب پولیس ایپ اور واٹس ایپ استعمال کیا جاسکتا ہے، مفت انٹرنیٹ سروس کے ذریعے شہری واٹس ایپ کال یا میسج کے ذریعے اپنے پیاروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق لاہور میں ہر مفت وائی فائی ڈیوائس کی رینج متعلقہ پوائنٹ سے300 فٹ تک ہے، "سی ایم مریم نواز فری وائی فائی" کے ذریعے مختلف اپیلی کیشنز کو ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے۔

شہری مفت انٹرنیٹ سروس کو  ٹیکسی رائیڈ بک کرانے کیلئے بھی استعمال کرسکتے ہیں تاہم مفت انٹرنیٹ سروس کی سہولت فیس بُک، یوٹیوب، ٹک ٹاک اور دیگر انٹرٹینمنٹ ایپس کیلئے نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل پنجاب ویژن کے تحت شہریوں کیلئے ایمرجنسی فری وائی فائی سروس مہیا کی جارہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے