اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز

20 Jun 2024
20 Jun 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے  پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی،  جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور چودھری، جسٹس جواد حسن اور جسٹس رسال حسین بنچ میں شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لینا الیکشن کمیشن کا غیر قانونی اقدام تھا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی کو کالعدم قرار دیا جائے، الیکشن ایکٹ کے سیکشنز 215 ،209 اور  208 سمیت دیگر کو آئین سے متصادم قرار دیا جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روکا جائے، پاکستان تحریک انصاف  کو بلے کا انتخابی نشان دوبارہ الاٹ کیا جائے۔

درخواست گزار کی جانب سے  ایڈووکیٹ عزیز بھنڈاری نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ الیکشن ایکٹ کی پارٹی کا انتخابی نشان واپس لینے والی شقیں چیلنج کریں۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 17 کہتا ہے سیاسی جماعت پر دو حوالوں سے پابندی لگائی جا سکتی ہے، پاکستان کی سالمیت اور بقا کی بنا پر کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔

بعدا زاں عدالت عالیہ نے بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کیلئے  پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتےہوئے  آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے