اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 301.48 قیمت فروخت : 302.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 355.13 قیمت فروخت : 355.76
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.34 قیمت فروخت : 187.68
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.35 قیمت فروخت : 204.72
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.45 قیمت فروخت : 910.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246000 دس گرام : 210900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225498 دس گرام : 193324
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3173 دس گرام : 2723
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ٹیم کی کارکردگی پر فخر، ستھرا پنجاب کا خواب حقیقت میں بدل رہا ہے: مریم نواز

20 Jun 2024
20 Jun 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہے کہا کہ اپنی ٹیم کی کارکردگی پر فخر ہے، ستھرا پنجاب کا خواب حقیقت میں بدل رہا ہے۔

مریم نواز نے عیدالاضحیٰ کے بہترین انتظامات پرعوامی نمائندوں، انتظامیہ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، بلدیاتی اداروں اور پولیس کو شاباش پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ پر مسلسل 72 گھنٹے جاری زیرو ویسٹ مشن کی کامیابی اشتراک کار کی بہترین مثال ہے، شہروں، قصبات اور بڑے دیہات میں صفائی کے عمل کو بہترین طریقے سے سر انجام دیا گیا، آلائشیں ٹھکانے لگا کر فینائل اور عرق گلاب ملے پانی سے سڑکیں دھونے کا عمل نئی جدت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عید گاہوں، مساجد اور امام بارگاہوں میں سکیورٹی انتظامات تسلی بخش رہے، مویشی منڈیوں کے اچھے انتظامات سے خریدار اور بیوپاریوں کے لئے آسانی ہوئی، صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور ان کی ٹیم نے قابل تحسین کارکردگی کا مظاہر ہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ کمشنر، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر ویسٹ مینجمنٹ انتظامیہ نے بھی اپنے فرائض بخوبی نبھائے، مجھے اپنی ٹیم کی کارکردگی پر فخر ہے، ستھرا پنجاب کا خواب حقیقت میں بدل رہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ماضی قریب کے برعکس لاہور صاف ستھرا اور چمکتا دمکتا نظر آیا، صفائی ستھرائی کے لئے شہریوں کا حکومتی اداروں سے تعاون قابل تعریف ہے، عملہ اور افسران عوام کی توقعات پر پورا اتریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ گرمی کے باوجود زیرو ویسٹ مشن تندہی سے مکمل کیا گیا، اسی جذبے اور لگن کے ساتھ شہروں کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کاعمل جاری رکھنا ہے، پنجاب کے ہر شہر اور ہر گاؤں کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتی ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے