اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عید کے فوری بعد ستھرا پنجاب پر کام شروع کر دیا جائے گا، زاہد اختر زمان

19 Jun 2024
19 Jun 2024

(لاہور نیوز) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا کہنا ہے عید کے فوری بعد ستھرا پنجاب پر کام شروع کر دیا جائے گا۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کمشنر لاہورکے ہمراہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مرکزی آفس کنٹرول روم کا دورہ کیا، چیف سیکرٹری پنجاب کو چیف ایگزیکٹو افیسر بابر صاحب دین نے بریفنگ دی۔

بریفنگ میں عید کے تین روز کی کارکردگی بارے مکمل انتظامات بتائے گئے، گاڑیوں ، فیلڈ افیسرز ،آلائشوں کو ٹھکانے لگانے بارے بتایا گیا، شہریوں کی شکایات کے فور ازالہ بارے بھی بریف کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا کہنا ہے پنجاب بھر کی صفائی دھلائی کی جا رہی ہے، لاہور شہر میں ماضی سے زیادہ صفائی دیکھنے کو ملی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صفائی کے حوالے سے مکمل رابطہ میں ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ستھرا پنجاب پر کام جاری ہے، تمام افسران و عملہ  شاباش کے مستحق ہیں۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا کہنا ہے صفائی آپریشن کے لئے تمام افسران کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے