اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عیدالاضحٰی پر آلائشیں اٹھا کر سرکاری مشینری نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، مریم نواز

19 Jun 2024
19 Jun 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے عیدالاضحٰی پر آلائشیں اٹھا کر سرکاری مشینری نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صفائی مہم میں شریک تمام میونسپل اداروں، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، ضلعی انتظامیہ، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور عملے کو خراج تحسین پیش کیا، وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور سیکرٹری وزارت بلدیات محمد شکیل کے کام کو بھی سراہا۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا عید کے تین دن میں ستھرا پنجاب کی مہم نے ہر روز عوامی خدمت کا ایک نیا ریکارڈ بنایا، عیدالاضحٰی پر 72 گھنٹے میں مسلسل صفائی، عرق گلاب ملے پانی سے سڑکوں، گلیوں اور راستوں کی دھلائی کر کے سرکاری مشینری نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا آپ کے ٹیم ورک نے عوامی خدمت اور "یہ ممکن ہے" کی سنہری اور قابل فخر مثال قائم کر دی، بڑی عید پر صفائی کا بڑا سٹینڈرڈ بنا جسے قائم رکھنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا جامع نظام لا رہے ہیں ، سب اپنی ذمہ داری نبھا کر 'ستھرا پنجاب' کو حقیقت بنائیں گے، شہریوں اور میڈیا کا بھی شکریہ جن کے تعاون سے یہ ممکن ہوا، سب نے اپنی ذمہ داری خوب نبھائی جس کی وجہ سے نا ممکن، ممکن ہوا، ستھرا پنجاب نعرہ نہیں رہا، پنجاب کی حکومت اور عوام نے کرکے دکھایا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے