(لاہورنیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز صوبے میں صفائی کے انتظامات کی خود نگرانی کر رہی ہیں۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ، ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ اور سکیورٹی ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں، پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور صفائی کے بہتر انتظامات و سہولیات فراہم کرنے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کی مساجد اور عید گاہوں میں پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے، ضلعی انتظامیہ اور ان کے افسران کی جانب سے عید کے موقع پر عوام کو بہترین سروسز فراہم کی گئی۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ویسٹ مینجمنٹ کے عملے نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کیا ہے، جانوروں کی الائشیں بروقت اٹھائی گئیں اور سڑکوں کی دھلائی کی گئی ہے، عید کے تینوں روز ضلعی انتظامیہ اور ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ عوام کی خدمت کیلئے موجود رہے گا۔