اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز کی عیدالاضحیٰ پر صفائی، شہریوں کی سہولیات کیلئے حکومتی مشینری کی نگرانی

17 Jun 2024
17 Jun 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے عید الاضحیٰ پر صفائی ستھرائی اور شہریوں کی سہولیات کے لئے حکومتی مشینری کی نگرانی کی۔

پنجاب میں پہلی بار سیف سٹی کیمروں کے ذریعے صفائی ستھرائی کی نگرانی کی گئی، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے لاہور میں صفائی کے انتظامات کی نگرانی کی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، جہلم سمیت صوبے بھر میں الائشیں اٹھانے کے لئے عملہ متحرک رہا۔

تحصیل اور یونین کونسلوں کی سطح پر صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا گیا، پہلی بار پورے پنجاب میں 32 لاکھ خصوصی تھیلوں کی تقسیم کی گئی، ’’نو پلاسٹک‘‘ مہم کا سلسلہ بھی ساتھ ساتھ جاری رہی۔

الائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے گڑھے کھودنے کا کام بھی ساتھ ساتھ جاری رہا، مساجد، عید گاہوں اور امام بارگاہوں کے علاوہ سڑکوں، چوراہوں اور گلیوں کی صفائی کے اقدامات بھی کئے گئے، عیدالاضحیٰ پرعوام اور جانور فروخت کرنے والوں اور مویشیوں کے لئے منڈیوں میں دھوپ سے بچا کے لئے شیڈز تعمیر کئے گئے۔

مویشی منڈیوں میں ڈاکٹرز کی فراہمی اور پانی سمیت دیگر ضروری سہولیات بھی فراہم کی گئیں، تعطیلات کے دوران نہروں پر تفریح کے لئے آئے عوام کی جان کی حفاظت کے لئے لائف گارڈز بھی تعینات کئے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے