اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 352.02 قیمت فروخت : 352.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.36 قیمت فروخت : 185.69
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.30 قیمت فروخت : 203.66
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.56 قیمت فروخت : 908.19
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 245900 دس گرام : 210900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225407 دس گرام : 193324
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3197 دس گرام : 2744
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعظم کا تاجک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

16 Jun 2024
16 Jun 2024

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے تاجک صدر اور برادر عوام کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور دونوں ممالک میں امن، خوشحالی اور ترقی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر تاجک صدر علی رحمان نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا، پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، توانائی اور رابطوں کے ذریعے تعلقات کو بڑھانے کی اپنی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا، ٹیلیفونک گفتگو کے دوران آستانہ میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

علاوہ ازیں باہمی فائدہ مند علاقائی اتحاد اور تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

خیال رہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر دونوں رہنماؤں کا ٹیلی فونک رابطہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مضبوط دوستی اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو ظاہر کرتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے