16 Jun 2024
(لاہور نیوز) پھولنگر میں تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ پھولنگر کے علاقے ملتان روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 10 مسافر شدید زخمی ہوئے ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو بس سے نکال کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، زخمیوں میں کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔