اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ٹیریان کیس: عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج

15 Jun 2024
15 Jun 2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ٹیریان کیس سپریم کورٹ پہنچ گیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل شہری محمد ساجد نے اپنے وکیل رفعت حسین کے ذریعے سپریم کورٹ میں دائر کی، عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کی گئی۔

سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں بانی پی ٹی آئی، الیکشن کمیشن، سرکار کو فریق بنایا گیا ہے، اپیل میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا 21 مئی 2024ء کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا بانی پی ٹی آئی نے اپنی بیٹی ٹیریان وائٹ کو دستاویزات میں ظاہر نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی نے جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا، والدیت کیلیفورنیا کی عدالت نے ثابت کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو دلائل مکمل کرنے کا موقع نہیں دیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ نے اس سے قبل کیس کو سنا، فیصلہ محفوظ کیا، چیف جسٹس عامر فاروق نے اپنا فیصلہ نہیں سنایا، دو ججز نے اپنا فیصلہ ویب سائٹ پر اپلوڈ کروایا، دو ججز کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں، تین رکنی بینچ دو ایک سے فیصلہ کر سکتا ہے۔

درخواست میں کہا گیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کی جائے، بانی پی ٹی آئی کیخلاف نااہلی کی درخواست منظور کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے