اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ میں دو افراد کی مقابلے میں ہلاکت کے خلاف درخواست پر فیصلہ جاری

15 Jun 2024
15 Jun 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے دو افراد کی مقابلے میں ہلاکت کے خلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

جسٹس علی ضیا باجوہ نے فرزانہ بی بی کی درخواست پر 8 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ درخواست گزار کے وکیل نے جعلی مقابلے کے الزام سے متعلق ایک درخواست ایف آئی اے کو جمع کرائی ہے، ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف مزید کارروائی کی جائے۔

عدالت نے قرار دیا کہ ماورائے عدالت قتل قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، عدالتی معاون میاں علی حیدر سمیت مدعی اور سرکاری وکلا پیش ہوئے، درخواست میں بتایا گیا کہ شہزاد اور عاشق تھانہ سندر کی غیرقانونی حراست میں ہیں۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ دونوں افراد تھانہ لٹن روڈ کی حدود میں مبینہ مقابلے میں مارے جا چکے ہیں، دونوں کے خلاف قتل سمیت دیگر مقدمات درج تھے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ جعلی پولیس مقابلوں کی مذموم کارروائیوں کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا، ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہئے،عدالت نے دائر درخواست نمٹا دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے