اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب: قیدیوں کو عید کے پہلے 2 روز اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت

15 Jun 2024
15 Jun 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کی جیلوں میں بند قیدیوں کو عیدالاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے دن اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی ۔

عید کے روز قیدیوں کی اہل خانہ سے ملاقات کے حوالے سے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے تمام جیل سپرنٹنڈنٹس کو خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے اس حوالے سے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے دن صرف فیملی ممبران کو ملاقات کی اجازت ہوگی ،دوست احباب و دیگر افراد ملاقات کیلئے آنے کی تکلیف مت کریں ورنہ انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں  نے تمام جیل سپرنٹنڈنٹس  کو ہدایت کی کہ  کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں، اسیران کے ملاقاتیوں کو چیکنگ کے بعد کھانا جمع کروانے کی اجازت دی جائے، ملاقاتیوں کی سہولت کیلئے سپیشل ڈیوٹیاں لگائی جائیں۔

میاں فاروق نذیر نے کہا کہ ملاقات کے دوران بدعنوانی کے امکانات کے خاتمے کیلئے سپرنٹنڈنٹس، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس اور ڈیوٹی آفیسر انتظار گاہ اور ملاقات شیڈ کے مسلسل دورے کریں،تمام جیل سپرنٹنڈنٹس  مخیر حضرات سے قربانی کے گوشت کی وصولی کر کے اگلے روز اسیران کے ڈنر کا بندوبست کریں اور رپورٹ صدر دفتر ارسال کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ سینٹرل مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے خصوصی ملاقات کے انتظامات کی نگرانی کی جائے گی ،کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کو ہر گز نظر انداز نہیں کیا جائے گا، ریجنل ڈی آئی جیز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ جیلوں کے اچانک دورے کر کے انتظامات کا جائزہ لیں اور رپورٹ صدر دفتر ارسال کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے