15 Jun 2024
(ویب ڈیسک) موٹروے پولیس ایم 2 نے ایمانداری کی مثال قائم کردی، اوورسیز پاکستانی خاتون ڈاکٹر کا گمشدہ ساڑھے 4لاکھ مالیت کا ایپل آئی پیڈ ان تک واپس پہنچا دیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اوورسیز خاتون ڈاکٹر ثنا منیر نے موٹروے پولیس کو ٹیب گمشدگی کی اطلاع دی تھی، جس میں خاتون کا کہنا تھا کہ ان کا ایپل ٹیب سیال موڑ سروس ریسٹورنٹ میں رہ گیا تھا۔
ڈی ایس پی ملک یوسف اور انسپکٹر رمضان نے سروس ایریا سے ٹیب کو تلاش کیا اور سیکٹر کمانڈر غلام قادر سندھو کی ہدایات پر ٹیب خاتون کے حوالے کردیا۔
ڈی آئی جی مسرور عالم کلاچی نے پٹرولنگ افسران کی اس کارکردگی کو خوب سراہا۔