اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی سی پی او لاہور کی مویشی منڈیوں اور عید اجتماعات کی سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم

15 Jun 2024
15 Jun 2024

(لاہور نیوز) سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے مویشی منڈیوں اور نماز عید کے اجتماعات کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں عید الاضحیٰ کے پیش نظرلاء اینڈ آرڈر اور پبلک سروس ڈیلیوری سمیت مختلف پیشہ وارانہ امور کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں عید الاضحیٰ کے جامع سکیورٹی پلان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اجلاس کےد وران  سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی کہ مویشی منڈیوں اور نمازِ عید کے اجتماعات کے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں، عید الاضحیٰ سے متعلق حکومتی احکامات پرمن وعن عملدرآمد کروایا جائے گا۔

دوران اجلاس زیر ِ التواء مقدمات کی بروقت تکمیل کیلئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا، سی سی پی او لاہور نے مقدمات کے چالان کی تکمیل اور زیرِتفتیش مقدمات کو جلد سے جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔

بلال صدیق کمیانہ  کا کہنا تھا کہ مقدمات کا فوری اندراج، میرٹ پر تفتیش اور چالان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے،پولیس افسران انصاف کے متلاشی افراد کو فوری ریلیف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں، انویسٹی گیشن ونگ کے افسران واہلکار جدید فرانزک سائنس اور روایتی مہارت سے کیسز کو حل کریں۔

سربراہ لاہور پولیس نے مزید کہا کہ  بہترین تفتیش سے ملزمان کوقرار واقعی سزائیں دلوانا پولیس کا اہم فریضہ ہے ،شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کیلئے اپنے فرائض دیانتداری اور جانفشانی سے سر انجام دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے