15 Jun 2024
(لاہور نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی اینٹی کرپشن کے مقدمے میں ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال 20 جون کو پراسیکیوشن کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
یاد رہے کہ پراسیکیوشن نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور رہنما پی ٹی آئی پرویز الہٰی کی ضمانت منظوری کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔