اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاہ محمود قریشی کیخلاف لاہور میں درج مقدمات کا چالان جمع کرانے کا حکم

15 Jun 2024
15 Jun 2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کیخلاف لاہور میں درج مقدمات کا چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کیخلاف لاہور میں درج مقدمات  کا تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالتی حکم میں کہا گیا تفتیشی افسر نے شاہ محمود قریشی کا 30 دن کا مزید جسمانی ریمانڈ مانگا، تفتیشی افسر نے شاہ محمود قریشی سے متعلق کوئی پیشرفت رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کی، عدالت سابق وزیر خارجہ کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتی ہے۔

فیصلے میں لکھا گیا کہ تفتیشی افسر نے کہا سابق وزیر خارجہ کا موبائل فون ریکور کرنا ہے، شاہ محمود کے وکیل کے مطابق گرفتاری کے وقت موبائل فون پولیس نے پکڑ لیا تھا۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما پر لاہور میں درج مقدمات کا چالان جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردیئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے