اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 297.80 قیمت فروخت : 298.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.47 قیمت فروخت : 185.55
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.91 قیمت فروخت : 203.27
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.34
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.94 قیمت فروخت : 907.56
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239900 دس گرام : 205700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219907 دس گرام : 188557
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3011 دس گرام : 2584
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے احسن اقدام

15 Jun 2024
15 Jun 2024

(لاہور نیوز) آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس ملازمین، انکے اہلخانہ کی ویلفیئر کیلئے احسن اقدام، عید الاضحیٰ کے موقع پر پولیس ملازمین کے مختلف عارضوں میں مبتلا بچوں اور فیملیز کو 7 کروڑ روپے کے وظائف قبل از وقت ادا کر دیے۔

ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین نے بتایا کہ دماغی فالج (سیریبل پالسی) سے متاثرہ 545 بچوں کو 1 کروڑ 63 لاکھ روپے سے زائد کے وظائف جاری کیے گئے ہیں۔

 تھیلیسمیا کا شکار 148 بچوں کو 66 لاکھ روپے سے زائد رقم دی گئی، "ہمارے پھول پراجیکٹ" کے تحت ان بیماریوں سے متاثرہ بچوں کو ماہانہ 15 ہزار روپے ماہانہ دیے جا رہے ہیں، دوران سروس انتقال کرنے والے پولیس ملازمین کی 1195 فیملیز کو مینٹیننس الاؤنس کی بھی قبل از وقت ادائیگی کی گئی ہے، مینٹیننس الاؤنس کی مد میں 4 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد رقم فیملیز کو ادا کی گئی۔

 ڈی آئی جی ویلفیئر کا کہنا ہے کہ مینٹیننس الاؤنس اور علاج معالجے کے اخراجات کی قبل از وقت ادائیگی پر ملازمین نے آئی جی پنجاب سےاظہار تشکر کیا ہے، پولیس فورس ایک فیملی ہے، ہماری خوشیاں اور غم سانجھے ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ  رقوم کی قبل از وقت ادائیگی کا مقصد پولیس ملازمین کو بروقت ریلیف فراہم کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے