اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیرقانونی بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی

14 Jun 2024
14 Jun 2024

(لاہور نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی پر غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں چودھری پرویز الہٰی کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت ہوئی، اینٹی کرپشن عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس پر سماعت کی۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الہٰی بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے، وکلاء کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔

دوران سماعت چودھری پرویز الہٰی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ڈاکٹرز نے پرویز الہٰی کو سفر کرنے سے روک رکھا ہے، سابق وزیراعلیٰ کی پسلی کا فریکچر ابھی ٹھیک نہیں ہوا۔

میڈیکل رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی کو دل کی تکلیف بھی ہے ان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔

بعدازاں عدالت نے چودھری پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس پر مزید سماعت 27 جون تک کیلئے ملتوی کر دی۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئندہ سماعت پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے