اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

محکمہ صحت پنجاب کیلئے 539 ارب 15 کروڑ کا بجٹ مختص

14 Jun 2024
14 Jun 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کا مالی سال 2024-25کا بجٹ پیش کیاگیا، محکمہ صحت کے لئے رواں مالی سال کی نسبت چودہ فیصد زیادہ بجٹ مختص کیا گیا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے رواں سال کی نسبت چودہ فیصد زائد یعنی پانچ سو انتالیس ارب پندرہ کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی، نئے مالی سال میں 410 ارب 55 کروڑ روپے غیر ترقیاتی بجٹ کی مد میں مختص کئے گئے ہیں جو کہ رواں مالی سال سے 15فیصد زیادہ ہے۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں شعبہ صحت کے ترقیاتی بجٹ کی مد میں رواں مالی سال کی نسبت گیارہ فیصد زیادہ یعنی 128 ارب 60 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، لاہور میں نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹ منٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کے قیام کے لئے 56 ارب روپے جبکہ سرگودھا میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام کے لئے 8 ارب 84 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں ایئر ایمبولینس سروس کے لئے 45 کروڑ روپے، کلینک آن وہیلز منصوبہ کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے، شعبہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ترقیاتی بجٹ کی مد میں 42 ارب 60 کروڑ روپے مختص کئے گئے۔

صوبہ بھر کے بنیادی ہیلتھ یونٹس اور پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے دیگر ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کے لئے 23 ارب 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے۔

صوبے بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز اور ایمرجنسیز میں سب مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کے لئے 55 ارب 40 کروڑ روپے جبکہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے ترقیاتی بجٹ کی مد میں 86 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے