اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 297.80 قیمت فروخت : 298.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.47 قیمت فروخت : 185.55
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.91 قیمت فروخت : 203.27
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.34
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.94 قیمت فروخت : 907.56
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239900 دس گرام : 205700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219907 دس گرام : 188557
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3011 دس گرام : 2584
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعظم کا روزانہ کی بنیاد پر ٹاسک مینجمنٹ سسٹم کا جائزہ لینے کا فیصلہ

13 Jun 2024
13 Jun 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ٹاسک مینجمنٹ سسٹم سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور محکموں کو جاری کردہ ہدایات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نے روزانہ کی بنیاد پر ٹاسک مینجمنٹ سسٹم کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ تمام منصوبوں کی پیشرفت کی مسلسل نگرانی انہیں جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کا پہلا قدم ہے، وزیراعظم نے تمام وفاقی وزارتوں کے سیکرٹریز اور محکموں کے سربراہان کو ٹاسک مینجمنٹ سسٹم خود استعمال کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم کو اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ٹاسک مینجمنٹ سسٹم کی موبائل ایپلی کیشن بنائی جا چکی ہے، ٹاسک مینجمنٹ سسٹم بین الاقوامی معیار کا ایک منفرد اور جدید سافٹ ویئر ہے، ٹاسک مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے وفاقی وزارتوں کو جاری کردہ ہدایات پر پیشرفت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے شرکت کی، وزیر مملکت آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ، کوآرڈینیٹر رانا احسن افضل اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسر بھی شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے