اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 297.80 قیمت فروخت : 298.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.47 قیمت فروخت : 185.55
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.91 قیمت فروخت : 203.27
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.34
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.94 قیمت فروخت : 907.56
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239900 دس گرام : 205700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219907 دس گرام : 188557
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3011 دس گرام : 2584
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعلیٰ پنجاب نے بجٹ دستاویز 25-2024 پر دستخط کر دیئے

13 Jun 2024
13 Jun 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بجٹ دستاویز 25-2024 پر دستخط کر دیئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت بجٹ کی منظوری کے حوالے سے اجلاس ہوا ، اجلاس میں کابینہ نے بجٹ کی منظوری دے دی ۔

پنجاب حکومت آج 5 ہزار 446 ارب روپے کا بجٹ پیش کرے گی۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ نئے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیااور نہ ہی موجودہ ٹیکسز کی شرح میں اضافہ ہوا، بجٹ میں کم ازکم اجرت 32ہزار سے بڑھا کر 37ہزار روپے کر نے کی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میں 20سے25فیصد اورپنشن میں 15فیصد اضافہ ہوگا، بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کےلئے 842 ارب روپے کے فنڈز تجاویز کی منظوری بھی دی گئی ہے، کسانوں کے لیے ٹریکٹرز سکیم کے لیے 30 ارب روپے رکھنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے غیر منافع بخش منصوبے ختم کیے جائیں گے،عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے، اپنے ذرائع سے ریونیو بڑھا رہے ہیں وعدوں اورترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے دن رات ایک کریں گے، گندم خریداری سے بچائے پیسے کاشتکار پر خرچ کریں گے۔

واضح رہے بجٹ دستاویز پر دستخط  کےموقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری خزانہ پنجاب سمیت دیگر حکام موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے