اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب: نوٹیفائیڈ مویشی منڈیوں کے علاوہ قربانی کے جانور بیچنے پر دفعہ 144 نافذ

13 Jun 2024
13 Jun 2024

(لاہور نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں نوٹیفائیڈ مویشی منڈیوں کے علاوہ قربانی کے جانور بیچنے پر دفعہ 144 نافذ کر دی۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب بھر میں عوامی مقامات پر سری پائے جلانے پر بھی پابندی لگا دی گئی، صوبہ بھر کے دریاؤں، ندی نالوں اور ڈیمز میں نہانے اور کشتی رانی پر بھی دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہول، نالیوں یا کینال میں پھینکنے پر بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی جس کا نفاذ صوبہ بھر میں 23 جون تک رہے گا۔

ترجمان کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ امن و امان کے قیام، ماحول اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے کیا گیا، پابندی کا اطلاق ٹریفک کی روانی اور ماحول کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا، پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے