اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وفاقی کابینہ نے تنخواہوں میں 25، پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دیدی

12 Jun 2024
12 Jun 2024

(لاہور نیوز) وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے، جس کے بعد وزیر اعظم نے بجٹ دستاویز پر دستخط کر دیئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مالی سال 25-2024 کے بجٹ تجاویز کی منظوری دی گئی، وفاقی کابینہ نے کسانوں، نوجوانوں اور صنعتوں کے لئے پیکیج کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام سکیموں کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بجٹ تقریر میں شامل ہے۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے، گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

گریڈ 17 سے گریڈ 22 کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے، کابینہ نے پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کابینہ اجلاس سے تمام افسران کو باہر جانے کا حکم دیا جس پر تمام افسران کابینہ اجلاس سے اٹھ کر باہر آ گئے اور صرف وزرا رہ گئے، وزیراعظم نے ہدایت دی کہ رازداری کو برقرار رکھا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے