(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار کے نئے فوٹو شوٹ نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
ہانیہ عامر اور زاویار نعمان اعجاز سال 2022 میں ڈرامہ ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوچکے ہیں اور یہی ڈرامہ دونوں کی دوستی کی وجہ بنا۔
اس نئے فوٹو شوٹ میں ہانیہ عامر کی حسین سفید پشواس پر سنہرے گوٹے اور ستاروں کا دلکش کام دیکھا جاسکتا ہے جبکہ نیٹ کے دوپٹے پر کرن لگی ہوئی ہے جو ہانیہ عامر کے حسن میں اضافہ کرتی نظر آ رہی ہے۔
اس برائیڈل فوٹوشوٹ میں ہانیہ عامر اور زاویار نعمان کہیں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے نظر آئے تو کہیں دونوں پر پھولوں کی برسات ہوتی نظر آئی۔
مداحوں کو سب سے زیادہ پسند ’آرسی مصحف‘ کی رسم آئی جس میں دونوں آنکھوں میں محبت لیے ایک آئینے میں ایک دوسرے کو تکتے نظر آ رہے ہیں۔
ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین تعریف کی برسات کرتے دکھائی دے رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’دونوں کی کیمسٹری اس برانڈ فوٹو شوٹ کو حقیقی شادی کا شوٹ ماننے پر مجبور کر رہی ہے۔