اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 285.00 زندہ مرغی
  • 413.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.57 قیمت فروخت : 910.20
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242700 دس گرام : 208100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222473 دس گرام : 190757
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3051 دس گرام : 2619
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کے 13 جون کو پیش ہونے والے ترقیاتی بجٹ کا حجم تیار

12 Jun 2024
12 Jun 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کے 13 جون کو پیش ہونے والے ترقیاتی بجٹ کا حجم تیار ہو گیا، بجٹ ڈرافٹنگ کی تیاری مکمل کر لی گئی۔

دستاویزات کے مطابق پنجاب کا ترقیاتی بجٹ سات سو ارب روپے ہو گا، جاری سکیموں میں 95 ارب روپے کی فارن فنڈڈ سکیمیں شامل ہیں، ترقیاتی بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 33 ارب 82 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، آئندہ مالی سال میں 1863 سکیموں کو مکمل کیا جائیگا۔

دستاویزات کے مطابق 620 ارب 59 کروڑ روپے کی چار ہزار 211 سکیموں کو بجٹ میں شامل کیا جا چکا ہے، 391 ارب روپے کی جاری دو ہزار آٹھ سو پانچ سکیمیں آئندہ مالی سال میں شامل کی گئی ہیں، 195 ارب 39 کروڑ روپے لاگت کی ایک ہزار 391 نئی سکیمیں بجٹ میں شامل کی گئیں ہیں۔

اس کے علاوہ لوکل گورنمنٹ کیلئے 14 ارب چار کروڑ 80 لاکھ روپے مختص، آئندہ مالی سال میں 1617 جاری جبکہ 246 نئی سکیمیں مکمل کرنے کا ہدف ہے، بجٹ روڈ سیکٹر سکیموں کے لئے 1 کھرب 21 ارب 74 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں، سپیشل ایجوکیشن کے لئے دو ارب، لٹریسی و نان فارمل ایجوکیشن کیلئے تین ارب 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر کے لئے چار ارب 87 کروڑ 50 لاکھ مختص، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کیلئے 76 ارب 61 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص، پرائمری ہیلتھ کیئر کے لئے 33 ارب 89 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص، پاپولیشن ویلفیئر کیلئے تین ارب روپے، واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن کیلئے آٹھ ارب نو کروڑ 90 لاکھ روپے، سوشل ویلفیئر کیلئے ایک ارب پانچ کروڑ 79 لاکھ روپے، وومن ڈویلپمنٹ کیلئے 92 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

مزید برآں ترقیاتی بجٹ میں پبلک بلڈنگ کیلئے 20 ارب 78 کروڑ 50 لاکھ روپے، محکمہ انڈسٹریز کیلئے دس ارب 79 کروڑ 80 لاکھ روپے اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کیلئے 37 ارب 38 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے