اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عدنان صدیقی اگر اداکار نہ ہوتے تو میرے والد ہو سکتے تھے: عنزیلہ عباسی

12 Jun 2024
12 Jun 2024

(ویب ڈیسک) معروف سینئر اداکارہ جویریہ عباسی کی بیٹی اور ابھرتی ہوئی اداکارہ عنزیلہ عباسی نے انڈسٹری کے نامور فنکاروں سے متعلق اپنی دلچسپ رائے کا اظہار کیا ہے۔

عنزیلا عباسی بچپن سے پاکستان شوبز انڈسٹری کے تمام بڑے ستاروں کو جانتی ہیں، گزشتہ دنوں وہ اپنے شوہر تاشفین انصاری کے ہمراہ ایک ٹی وی شو میں مہمان بینں، جہاں انہوں نے چند سپر سٹارز کے لیے کچھ متبادل کیریئر تجویز کیا۔

شو کے ایک سیگمنٹ کے دوران اداکارہ عنزیلہ سے میزبان نے پوچھا کہ بتائیں کہ اگر یہ لوگ اداکار نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟ میزبان نے اس سیگمنٹ میں سب سے پہلے فہد مصطفیٰ کے بارے میں پوچھا۔

اداکارہ عنزیلہ عباسی کا کہنا تھا کہ اگر فہد مصطفیٰ اداکار نہ ہوتے تو اپنی حسِ مزاح کی وجہ سے سٹینڈ اپ کامیڈین ہوتے، ہمایوں سعید بہت سلجھے ہوئے سنجیدہ انسان ہیں وہ ماڈل ہوتے یا پھر عظیم سیاستدان ہوتے۔

اداکار و پروڈیوسر عدنان صدیقی کے نام پر عنزیلہ عباسی نے پہلے کہا کہ میں عدنان صدیقی سے بہت پیار کرتی ہوں، اگر وہ اداکار نہ ہوتے تو میرے والد ہو سکتے تھے۔

اس جواب پر میزبان کے حیران ہونے اور جواب بدلنے کا کہنے پر اداکارہ عنزیلہ نے کہا کہ وہ بزنس ٹائیکون ہو سکتے تھے یا پھر ملک کے صدر، کوئی سیاستدان نہیں مگر صرف صدر۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے