اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 285.00 زندہ مرغی
  • 413.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.57 قیمت فروخت : 910.20
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242700 دس گرام : 208100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222473 دس گرام : 190757
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3051 دس گرام : 2619
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں ٹریفک رسپانس یونٹ لانچ کر دیا

12 Jun 2024
12 Jun 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں ٹریفک رسپانس یونٹ لانچ کر دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر ٹریفک رسپانس یونٹ بائیک کا معائنہ کیا، وارڈن سے بات چیت کی، ٹریننگ اور دیگر امور کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ٹریفک جام کی صورت میں پبلک ایڈریس کے ذریعے میسج کا بھی مشاہدہ کیا۔

ٹریفک رسپانس یونٹ کی لانچنگ کے بعد وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ پر خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے ڈیڈ لائن مقرر کردی۔ اجلاس میں ٹریفک کی روانی میں حائل ریڑھیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے ریڑھیوں کے لئے متبادل جگہ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے لین لائن ڈسپلن ہر صورت یقینی بنانے اور رکشہ اور موٹر بائیک کو لین کی پابندی کیلئے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی۔ اجلاس کے دوران لاہور میں انٹیلی جنس ٹریفک سگنل مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔ روڈز پر تجاوزات کے خاتمے کے لئے موثر اور پائیدار پلاننگ کی ہدایت کی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹریفک رہنمائی کے لئے نصب سکرینیں بھی بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

سی ٹی اوعمارہ اظہر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خصوصی ٹریفک رسپانس یونٹ 15 کال پر ٹریفک جام والے ایریا میں پہنچے گا۔ 50ہیوی بائیک اور100 وارڈنز پر مشتمل سپیشل یونٹ ٹریفک کلیئر کرنے کےلئے فوری کارروائی کرے گا، ٹریفک رسپانس یونٹ کو ایک ماہ کے لئے سپیشل ٹریننگ کرائی گئی ہے، ٹریفک رسپانس یونٹ کو ریڈ کریسنٹ سے فرسٹ ایڈ کورس بھی کرایا گیا، ہر موٹر بائیک پر پبلک ایڈریس سسٹم اور فرسٹ ایڈ باکس بھی نصب ہونگے، ٹریفک وارڈن خصوصی کیمرے کے ذریعے ریکارڈنگ بھی کرے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے