اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 287.00 زندہ مرغی
  • 416.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.46 قیمت فروخت : 38.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 300.46 قیمت فروخت : 301.00
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 354.32 قیمت فروخت : 354.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.65 قیمت فروخت : 186.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.89 قیمت فروخت : 204.26
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.33
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.68 قیمت فروخت : 909.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193782
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3189 دس گرام : 2737
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عید الاضحیٰ کی آمد، محکمہ داخلہ پنجاب نے کنٹرول روم قائم کر دیا

11 Jun 2024
11 Jun 2024

(لاہور نیوز) عید الاضحیٰ کی آمد پر محکمہ داخلہ پنجاب نے کنٹرول روم قائم کر دیا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق امن و امان کا قیام اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ، یہ کنٹرول روم 24 گھنٹے پنجاب بھر سے رپورٹس مرتب کریگا اور سینئر افسران کی قیادت میں عید کی چھٹیوں میں کام جاری رہے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، صرف چیریٹی کمیشن کیساتھ رجسٹرڈ ادارے قربانی کی کھالیں وصول کر سکیں گے، عوامی مقامات پر سری پائے جلانے پر دفعہ 144 کا نفاذ ہو گا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق عید کی چھٹیوں میں دریاؤں، ندی نالوں اور ڈیمز میں نہانے اور کشتی رانی کی اجازت نہیں ہوگی، جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہول یا کینال میں پھینکنے پر بھی دفعہ 144 نافذ ہوگی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ انسانی جانوں کی حفاظت کیلئے عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں کی تنصیب پر پابندی ہے ، پنجاب بھر میں کوئی غیر قانونی مویشی منڈی قائم نہیں ہونے دی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے