اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ساکھ بچانے کا مشن، شاہینوں کا آج کینیڈا کیخلاف اہم میچ

11 Jun 2024
11 Jun 2024

(لاہور نیوز) بھارت سے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024ء کا اہم میچ ہارنے کے بعد شاہین آج کمزور کینیڈین ٹیم کیخلاف زور آزمائیں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں پاکستان اور کینیڈا کی ٹیمیں نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔

قومی ٹیم کی سپر 8 مرحلے میں رسائی مشکل

امریکا اور بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم کی سپر 8 مرحلے میں رسائی مشکل نظر آتی ہے، دو میچ ہارنے کے بعد پاکستان کو اگلے مرحلے میں پہنچنے کیلئے اب دوسری ٹیموں پر انحصار کرنا ہو گا، پاکستان کو رسائی کیلئے بقیہ دو میچ جیتنا اور امریکا کا دونوں میچ ہارنا لازمی ہے۔

پاکستان کو اگلے دو میچز کینیڈا اور آئرلینڈ کیخلاف کھیلنا ہیں جبکہ امریکا کو بھارت اور آئرلینڈ سے مقابلہ کرنا ہے، میزبان اگر ایک میچ اور جیت گیا تو وہ سپر 8 کیلئے کوالیفائی کر لے گا، امریکا کیخلاف آئرلینڈ اور بھارت کی فتح کی صورت میں پاکستان کا آئرلینڈ کیخلاف میچ ناک آؤٹ ہو گا۔

قومی ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شکست سے شائقین شدید مایوس

قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد پاکستانی شائقین شدید مایوسی کا شکار ہیں، شائقین کا کہنا ہے کہ بھارتی باؤلرز نے پاکستانی بیٹرز کو چاروں شانے چت کر دیا، ٹیم کی کارکردگی صفر ہے اور مراعات کا کوئی حساب نہیں۔

شائقین کا مزید کہنا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کہنے کو چوٹی کے بیٹرز ہیں، اصل کارکردگی دکھانے کا دن آیا تو ڈھیر ہو گئے، بابر اعظم کپتان ہیں لیکن ان سے رن بنتے ہی نہیں، کپتان کے بھارت کے سامنے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں۔

دوسری جانب میچ ہارنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پچ اچھی تھی، گیند بیٹ پر اچھی آرہی تھی، بیٹنگ میں ابتدائی 10 اوورز اچھا کھیلے، اننگز کے بقیہ 10 اوورز میں اچھی بیٹنگ نہیں ہوسکی، کچھ گیندیں توقع کے مطابق بیٹ پر نہیں آئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے