10 Jun 2024
(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے، وزیراعظم اپنے دورہ چین پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے امور بھی زیرغور آئیں گے، اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔