اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر کی 20 بڑی سیوریج لائنوں کیلئے بجٹ میں کثیر رقم مختص کرنے کا فیصلہ

10 Jun 2024
10 Jun 2024

(لاہور نیوز) نیا مالی سال لاہور میں سیوریج اور واٹر سپلائی کی اپ گریڈیشن کا سال ہوگا، شہر کی 20 بڑی سیوریج لائنوں کیلئے بجٹ میں کثیر رقم مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نئے مالی سال کیلئے واسا کے بجٹ کے خدوخال بھی سامنے آ گئے، لاہور نیوز سیوریج سسٹم اور واٹرسپلائی کے منصوبے سے متعلق بجٹ کی تفصیلات سامنے لے آیا۔

مرکزی سیوریج لائنوں کی تبدیلی پر10 ارب 51 کروڑ 74 لاکھ روپے لاگت آئے گی، شگاف شدہ خیابان فردوسی جوہر ٹاؤن کے لیے  1 ارب 90 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز ہے۔

اسی طرح لاجپت روڈ اور فرخ آباد کی آبادیوں میں بھی نیا سیوریج سسٹم بچھایا جائے گا،واساسسٹم کی اپ گریڈیشن کیلئے 16 ارب 80 کروڑ 74 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بارشی پانی کو محفوظ بنانے کیلئے زیر  زمین واٹر ٹینکس کیلئے ایک ارب 71 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کرنے کی استدعا  کی گئی ہے۔

ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ  ایک صدی پرانا سیوریج سسٹم مسائل پیدا کر رہا ہے، لاہور کا  پرانا میگا انفرا سٹرکچر  تبدیل کرنے میں وقت اور بجٹ دونوں درکار ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے