اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب اسمبلی اجلاس: اپوزیشن کا آئی جی پنجاب کو ہاؤس میں بلانے کا مطالبہ

10 Jun 2024
10 Jun 2024

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے آئی جی پنجاب پولیس کو ہاؤس میں بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

اپوزیشن اراکین نے ایوان میں نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج کیا، لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی کے نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ ہاؤس چلانے کے لیے پہلے آئی جی پنجاب کو طلب کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آئی جی پنجاب ہاؤس میں طلب نہ ہوئے تو اجلاس نہیں چلے گا، اپوزیشن کے شور شرابے اور احتجاج پر قائم مقام سپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس دس منٹ کیلئے ملتوی کر دیا۔

اپوزیشن رکن حافظ فرحت عباس نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ آئی جی پنجاب نے فسطائیت کی راہ اختیار کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمر ایوب اور ملک احمد خان بھچر کو سرگودھا میں انسداد دہشتگردی عدالت میں نہیں جانے دیا گیا، ہم چار دیواری میں کنونشن کرتے ہیں تو پولیس پہنچ جاتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے