10 Jun 2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی محتسب اعظم سلیمان خان نے ملاقات کی ۔
صوبائی محتسب اعظم سلیمان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو محکمہ کی سالانہ رپورٹ پیش کی، ملاقات میں انتظامی امور اور گڈ گورننس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سرکاری محکموں سے متعلق عوامی شکایات اور ازالے کے میکانزم پر گفتگو ہوئی، صوبائی محتسب نے عوامی شکایات اور تنازعات کے حل کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے وزیراعلیٰ پنجاب کو آگاہ کیا، ملاقات میں سروسز کو بہتر بنانے کے لیے سفارشات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر شہری کی سروسز تک یکساں رسائی یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہوں۔
ملاقات میں سینیٹر پرویز رشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم پنجاب ساجد ظفر ڈال بھی موجود تھے۔