اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 301.48 قیمت فروخت : 302.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 355.13 قیمت فروخت : 355.76
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.34 قیمت فروخت : 187.68
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.35 قیمت فروخت : 204.72
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.45 قیمت فروخت : 910.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246000 دس گرام : 210900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225498 دس گرام : 193324
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3173 دس گرام : 2723
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

دہشتگرد حملے میں شہید کیپٹن فراز الیاس کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم کی شرکت

10 Jun 2024
10 Jun 2024

(لاہور نیوز) لکی مروت میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد فراز الیاس کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں ادا کر کے انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف سمیت عسکری حکام نے شہید کیپٹن محمد فراز الیاس کی نماز جنازہ میں شرکت کی، وزیراطلاعات عطا تارڑ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور بھی نمازجنازہ میں شریک ہوئے۔

 وزیراعظم نے شہید کیپٹن فراز الیاس کی میت کو کندھا دیا اور تدفین کے عمل میں حصہ لیا، بعدازاں شہید کو پاک فوج کے دستے کی جانب سے سلامی پیش کی گئی اور قبر پر گلدستہ بھی رکھا گیا۔

تدفین کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے شہید کیپٹن فراز الیاس کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کسی کسی کو یہ عظیم مقام بخشتا ہے، قرآن مجید میں فرمان ہے شہید کو مردہ مت کہو یہ زندہ ہیں، شہید کیپٹن فراز الیاس سارے خاندان کیلئے جنت میں مقام بنا گئے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ہزاروں جوانوں نے جان کا نذرانہ پیش کیا، یقین دلاتا ہوں کہ شہید کی عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، شہید کا خون ضرور رنگ لائے گا۔

بعدازاں وزیراعظم نے گاؤں کا نام شہید کیپٹن فراز الیاس کے نام سے منسوب کر دیا اور شہید کے گاؤں کو ماڈل ویلج بنانے کا بھی اعلان کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے