اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سینئر اداکار اعجاز اسلم اعظم خان کے حق میں بول اٹھے،ناقدین کو منہ توڑ جواب

09 Jun 2024
09 Jun 2024

(ویب ڈیسک) سینئر اداکار اعجاز اسلم نے قومی وکٹ کیپر و بیٹر اعظم خان کے ناقدین کو منہ توڑ جواب دے دیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا کے خلاف پاکستان کی عبرتناک شکست کے بعد شائقین کرکٹ قومی کرکٹر اعظم خان کی ناقص پرفارمنس اور زائد وزن پر سخت تنقید کررہے ہیں۔اعجاز اسلم نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں ناقدین سے سوال کیا کہ آپ اعظم خان کے وزن پر تنقید کیوں کررہے ہیں؟ یہ تنقید سمجھ سے باہر ہے، یہ نہایت ہی گھٹیا قسم کی تنقید ہے کیونکہ اس سے کرکٹ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

اداکار نے کہا کہ تنقید کھیل کا حصہ ہے جو ہم کرسکتے ہیں لیکن کسی کے جسم پر تنقید کرنا ناقابلِ قبول ہے، آپ باڈی شیمنگ کا سہارا لیے بغیر اعظم خان کی کارکردگی پر تنقید کریں۔اُنہوں نے کہا کہ اعظم خان ابھی نوجوان ہیں اور اگر آپ اُن کی باڈی شیمنگ کریں گے تو اس سے اُن کی ذہنی صحت پر غیرضروری دباؤ اور منفی اثر پڑے گا۔

اعجاز اسلم نے اعظم خان کے ٹیم میں شامل ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اعظم خان ٹی ٹوئنٹی میں 148 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ کی وجہ سے ٹیم میں شامل ہیں۔اداکار نے مزید کہا کہ ہر کھلاڑی کے اچھے اور برے دن آتے ہیں، براہ کرم اعظم خان کی باڈی شیمنگ کرنا بند کریں اور اُنہیں زندہ رہنے دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے