اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ضلعی انتظامیہ ان ایکشن: شہر کے 72 مقامات سے غیر قانونی مویشی منڈیاں ختم

09 Jun 2024
09 Jun 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے 72 مقامات سے غیر قانونی مویشی منڈیاں ختم کروادیں۔

بلدیہ عظمیٰ لاہور کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر  و ایڈمنسٹریٹر لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف آپریشن کی نگرانی چیف آفیسر علی عباس بخاری نے کی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین روز کے دوران   لاہور کے 72 مقامات سے غیر قانونی مویشی منڈیاں ختم کی گئیں۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا ہے کہ  گزشتہ تین روز کے دوران  علامہ اقبال زون  سے 15، واہگہ زون سے 16 اور راوی زون سے 12 غیر قانونی مویشی منڈیوں کے پوائنٹس کو ختم کروایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ سمن آباد زون سے 9، شالیمار زون سے 4، عزیز بھٹی زون سے 12 اور داتا گنج بخش زون سے 4 غیر قانونی مویشی منڈیوں کے پوائنٹس کو ختم کروائے گئے جبکہ مزاحمت پر 16 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج بھی کروایا گیا۔

رافعہ حیدر کا مزید کہنا تھا کہ جانوروں کی خرید و فروخت مختص کردہ مویشی منڈیوں کے علاوہ کسی بھی دوسری جگہ ممنوع ہے، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے