اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ہم نے اپنے پہلے 100 روز میں نوجوانوں کو پٹرول بم نہیں لیپ ٹاپ دیئے:مریم اورنگزیب

09 Jun 2024
09 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر و رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے اپنے پہلے 100 روز میں نوجوانوں کے ہاتھوں میں پٹرول بم نہیں لیپ ٹاپ دیئے۔

اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت کے پہلے 100 روز کی مدت کے ہر روز ہر شعبہ ترقی کی طرف گامزن ہوا اور مہنگائی زوال پذیر ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ   آٹا، روٹی اور گھی کی قیمت میں واضح کمی آچکی ہے، کسانوں کو جدید مشینری کی رعایتی قیمت پر فراہمی شروع کی جاچکی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے وفاق اور پنجاب میں 100 دن کے دوران  ایک دفعہ پھر عوام کو نئی امید اور ملک کو درست سمت دی ہے، 100 دن میں پاکستان ایشیا کا وہ واحد ملک بن چکا ہے جس میں مہنگائی سب سے تیزی سے کم ہورہی ہے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ  ہماری حکومت کی اس مختصر مدت میں دوائی مفت اور علاج کی فراہمی گھر کی دہلیز تک پہنچنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے،  پاکستان اور پنجاب کا پہلا سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کا پروگرام شروع کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  زراعت اور کسان کی ترقی کے لیے 10 ارب کے کسان کارڈ کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، کسانوں کو جدید مشینری کی رعایتی قیمت پر فراہمی شروع ہو چکی ہے، 100 دن میں صنعت، کاروبار، آئی ٹی، انفراسٹرکچر اور گورننس ہر شعبے کی سمت درست کی اور ایک نیا اعتماد اور ساکھ دی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ  پنجاب میں خواتین کا پہلا ورچوئل پولیس سٹیشن قائم کردیا گیا ہے، خواتین کے لیے صوبہ بھر میں ڈے کیئر سینٹر کا فنڈ قائم کیا گیا ہے، پنجاب کا پہلا ای ماس ٹرانزٹ بس سسٹم اور نوجوانوں کے لئے ای بائیکس کا نظام شروع کردیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے