اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جماعت اسلامی ہتک عزت قانون کو مسترد کرتی ہے:حافظ نعیم الرحمان

09 Jun 2024
09 Jun 2024

(ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ہتک عزت قانون کو مسترد کرتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ رات کی تاریکی میں کالے قانون کو منظور کیا گیا، جماعت اسلامی وہ پہلی جماعت تھی جس نے اس بل کی مخالفت کی اور اسے مسترد کیا، گورنر پنجاب کا اس موقع پر ملک سے باہر جانا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قائم مقام گورنر کا ہتک عزت بل پر دستخط کرنا آزادی اظہار رائے پر پابندی کے مترادف ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اس سیاہ قانون کی تیاری، منظوری اور عملداری میں برابر کے شریک ہیں، ہتک عزت کا قانون آزادی اظہار رائے کے آئینی حق پر ایک مذموم حملہ ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی صحافیوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور اسکے اعلامیے کے ساتھ کھڑی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے