اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈیفنس: کم عمر ڈرائیور کی موٹرسائیکل کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

09 Jun 2024
09 Jun 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کےعلاقے ڈیفنس میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

لاہور میں اوور سپیڈنگ کے باعث ٹریفک حادثات میں کمی نہ لائی جا سکی، تھانہ ڈیفنس سی کی حدود  فیز 7 میں اوور سپیڈنگ اور کم عمری کے باعث خوفناک ٹریفک حادثہ  ہوا۔

 کم عمر ڈرائیور نے اوور سپیڈنگ کرتےہوئے دو موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل  کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں موٹرسائیکل سوار آپس میں بھائی تھے، موٹر سائیکل سوار لڑکوں کے والدین حج پر گئے ہوئے ہیں،موٹرسائیکل سوار لڑکوں کی شناخت 30 سالہ عبداللہ خان اور 22 سالہ عبدالہادی خان کے نام سے ہوئی ۔

حادثے کا شکار ہونے والے لڑکوں کے بھائی کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق خوفناک حادثے میں عبدالہادی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ عبداللہ خان شدید تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے، کار ڈرائیور کی شناخت 17 سالہ مجتبیٰ وقاص کے نام سے ہوئی، ڈرائیور کار کو جائے حادثہ سے کچھ فاصلے پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے