اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما محمد زبیر کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

09 Jun 2024
09 Jun 2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

نواز شریف کے سابق ترجمان محمد زبیر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کافی عرصہ پہلے ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا، اب فیصلہ کر لیا ہے کہ مسلم لیگ نون کو خیر باد کہہ دوں۔

انہوں نے کہا کہ تب تک پارٹی کے ساتھ تھا جب تک سویلین بالادستی کی بات ہو رہی تھی، ہر قیمت میں پاور میں ہی رہنا ہے تو بہت مشکل ہو جاتا ہے، پارٹی کا مؤقف تبدیل ہوگیا تھا پھر الگ ہونا ہی بہتر تھا، میں نے کافی عرصے سے کلیئر کر دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد اور پی ڈی ایم کی 16 ماہ کی کارکردگی سمیت مختلف ایشوز پر اختلافات تھے، ہم نے عوام کے بھروسے پر سیاست کرنی تھی، عوام پر ہمارا اعتماد تھا، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ ہمارا تھا۔

محمد زبیر نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی نئی جماعت سمیت تاحال کسی بھی پارٹی کو جوائن کرنے کا فیصلہ نہیں کیا، اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ دوستوں سے مشورے کے بعد کروں گا۔

واضح رہے کہ محمد زبیر ماضی میں نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے