اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاک بھارت ٹاکرا: علی ظفر کے بابر اعظم اور قومی ٹیم کو مفید مشورے

09 Jun 2024
09 Jun 2024

(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر نے پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم اور کپتان بابر اعظم کو مفید مشورے دے دیئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں علی ظفر کا کہنا تھا کہ جب بھی پاک بھارت میچ ہوتا ہے تو دونوں ممالک کے شائقین میں ایک خاص قسم کا جوش ہوتا ہے، اسی لئے میں نے سوچا کہ میں اپنی ٹیم اور کپتان بابر اعظم کو مفید مشورہ دے دوں۔

گلوکار نے کہا کہ کرکٹ کے شائقین اپنی ٹیم کے کپتان سے توقع کرتے ہیں کہ وہ فرنٹ فُٹ پر کھیلے، امریکا کے خلاف میچ میں ہم نے دیکھا کہ سُپر اوور میں بابراعظم خود بیٹنگ کیلئے نہیں آئے بلکہ دوسرے کھلاڑیوں کو بھیج دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کپتانی کے دور میں ایک میچ کے دوران آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف جیت کیلئے آخری اوور میں صرف چار رنز درکار تھے تو اس مشکل وقت میں کپتان عمران خان خود باؤلنگ کرنے کیلئے میدان میں آئے تھے، عمران خان نے اپنی سمجھداری سے شاندار اوور کروا کر پاکستان کو ہارا ہوا میچ جِتوا دیا تھا۔

علی ظفر نے کہا کہ  میں کپتان بابر اعظم کو بھی یہی مشورہ دینا چاہوں گا کہ آپ بھی مشکل وقت میں اپنی ٹیم کو اسی طرح لیڈ کریں۔

انہوں نے بابر اعظم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ پُراعتماد ہو کر کھیلیں، ہار جیت تو کھیل کا حصہ ہے لیکن مشکل وقت میں اپنی ٹیم کی ڈھال بن کر سامنے آئیں اور ڈٹ کر مقابلہ کریں کیونکہ آپ ایک بہترین کرکٹر ہیں۔

گلوکار نے قومی ٹیم کی فٹنس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کو اپنی فٹنس پر بھی زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، اُنہیں ناصرف جسمانی بلکہ اپنی ذہنی فٹنس کا بھی خیال رکھنا چاہیے تاکہ وہ صحیح فیصلے کرسکیں۔

علی ظفر نے مزید کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کو گورا کمپلیکس کا شکار نہیں ہونا چاہیے، اگر انہیں انگریزی زبان نہیں آتی تو اس میں شرم کی بات نہیں بلکہ وہ فخر سے اپنی مادری زبان میں بات کریں جس طرح دیگر ممالک کے کھلاڑی کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے