اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز کی وزیراعظم شہبازشریف کو چین کے کامیاب دورے پر مبارکباد

09 Jun 2024
09 Jun 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعظم شہباز شریف کو چین کے کامیاب دورے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے وزیراعظم کی ملکی ترقی و خوشحالی کی کاوشوں کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے دورہ یو اے ای کے بعد چین میں بھی بہترین سفارت کاری سے ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ ہموار کر دی، وقت نے ثابت کیا ہے کہ چین اور دیگر ممالک پاکستان مسلم لیگ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین کے سرمایہ کاروں کی شراکت داری پر آمادگی معاشی ترقی کے راہ کھولے گی، سی پیک پراجیکٹس کی تکمیل میں تیزی آئے گی، پاک چین تعلقات چٹان کی طرح مضبوط اور سربلند ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کا علاقائی امن واستحکام اور ترقی و خوشحالی کیلئے ملکر کام کرنے کا عزم قابل تحسین ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ الحمدللہ ملک اچھے معاشی حالات کی جانب رواں دواں ہے، آٹا، روٹی اور دیگر ضروری اشیاء کے نرخ میں کمی کا رجحان خوش آئند ہے، نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی معاشی ترقی کیلئے دن رات کام کر رہی ہے، نواز شریف کی رہنمائی میں معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے