(لاہور نیوز) صوبہ بھر میں نو پرافٹ نو لاس کی بنیاد پر مویشی منڈیاں فعال ہو چکی ہیں۔
عیدالاضحٰی قریب آتے ہی شہری جانوروں کی خریداری کے لئے سرگرم ہیں، بچوں اور بڑوں نے خریداری کے لئے مختلف مویشی منڈیوں کا رُخ کر لیا۔
وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے سگیاں مویشی منڈی میں سہولیات کا جائزہ لیا، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ رافعہ حیدر نے وزیر بلدیات کو بریفنگ دی، ذیشان رفیق نے ڈپٹی کمشنر کو غیرقانونی منڈیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا کہنا ہے منڈیاں نو پرافٹ نولاس کی بنیاد پر مکمل انتظامات کے ساتھ فعال ہو چکی ہیں، بیوپاریوں اور شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ شہر میں 8 مویشی منڈیاں مکمل طور پر فعال ہو چکی ہیں، جانوروں کی خریداری کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
شہر میں 8 مویشی منڈیاں تو فعال ہو گئی ہیں لیکن مہنگائی کے باعث قربانی کے جانوروں کے خریداروں کے لئے رش نہ ہونے کے برابر ہے۔