جرم وانصاف
لاہورپولیس کی داتا دربار کے علاقے میں کارروائی، لاوارث بچوں سے بدفعلی کروانے والا گینگ گرفتار
08 Jun 2024
08 Jun 2024
(لاہور نیوز) لاہورپولیس نے داتا دربار کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے شہر میں لاوارث بچوں سے بدفعلی کروانے والا گینگ گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق ملزمان کیخلاف خفیہ آپریشن میں خالد ،بلال نواز اور رمضان نامی 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کا اپنے گینگ کے زیر انتظام سرائے میں بچوں کو جنسی زیادتی کے گھناؤنے مقصد کے لیے ترتیب دینے کا اعتراف کیا گیا ہے۔