08 Jun 2024
(لاہور نیوز) سکھ مت کے پانچویں گورو ارجن دیو سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت سے 900 سے زائد سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے۔
یاتریوں کا واہگہ بارڈر پر متروکہ وقف املاک بورڈ حکام کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا، واہگہ بارڈر پہنچنے پر یاتری انتہائی خوش نظر آئے، یاتریوں کا کہنا تھا پاکستان میں ہمارا شاندار استقبال ہوا، یہاں کا ماحول بھی ہمارے گھر جیسا ہی ہے۔
اس موقع پر جتھہ لیڈر گربجیت سنگھ کا کہنا تھا پاکستان آکر بڑی خوشی محسوس کر رہے ہیں اور حکومت پاکستان کے مشکور ہیں، دونوں ممالک آپس کی دوریاں کم کریں، یاتریوں نے ویزا پالیسی کو آسان بنانے کے لئے دونوں ممالک پر زور بھی ڈالا۔
جوڑ میلے کی مرکزی تقریب 16 جون کو گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ہو گی جس میں شرکت کے بعد 17 جون کو یاتری واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت چلے جائیں گے۔