08 Jun 2024
(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے کے فیز سیون میں واقع تھانہ ڈیفنس سی کی حدود میں اوور سپیڈنگ کے باعث ٹریفک حادثہ پیش آیا۔
ایف آئی آر کے مطابق اوور سپیڈ کار ڈرائیور نے دو موٹرسائیکل سوار بھائیوں کو کچل دیا، حادثے کے نتیجے میں ایک بھائی جاں بحق، دوسرا تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دنیا نیوز، لاہور نیوز نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔
موٹر سائیکل سوار لڑکوں کے والدین حج پر گئے ہوئے ہیں، حادثے کا شکار لڑکوں کے بھائی کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا، کار ڈرائیور کی شناخت مجتبٰی وقاص کے نام سے ہوئی، ڈرائیور کار کو جائے واردات سے کچھ فاصلے پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔