شہرکی خبریں
صدر لاہور پریس کلب کا تمام اسمبلیز، حکومتی تقریبات، پریس کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان
08 Jun 2024
08 Jun 2024
(لاہور نیوز) صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے تمام اسمبلیز، حکومتی تقریبات اور پریس کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
ہتک عزت بل کے قانون کے نفاذ پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم انصاف کے لئے اعلیٰ عدالتوں کا رخ کریں گے، پرامن احتجاج ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے، اس کو استعمال کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کا ہتک عزت بل آئین 1973 کے منافی ہے، جو ہمیں آزادی اظہار اور ہمارے پر قدغن لگاتا ہے، اس کو مکمل مسترد کرتے ہیں۔
ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ صاحبہ آپ کے رائٹ اور لیفٹ والے چاہتے ہیں آپ جیل میں دوبارہ چلی جائیں، ہمارے پاس آپشن بہت کھلے ہیں، ہم عدالت جائیں گے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس ہو گا۔